بدین ‘ پیرولاشاری کے قریب ٹریفک حادثہ میں 3خواتین سمیت 4افراد جاں بحق ‘ 21 زخمی

جمعہ 6 مارچ 2015 16:52

بدین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) بدین میں پیرولاشاری کے قریب ٹریفک حادثہ میں 3خواتین سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ 21افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو حیدرآباد ہسپتال متقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو بدین کے نواحی علاقے پیرولاشاری کے قریب حیدرآباد ہائی وے پر باراتیوں کی وین الٹ گئی ، افسوس ناک حادثے میں 3خواتین سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 21افراد زخمی بھی ہوئے ،جنہیں طبی امداد کے لیے حیدرآباد کے ہسپتال میں منتقل کردیاگیا۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ باراتیوں کی بس تلہارسے بدین آرہی تھی ۔

متعلقہ عنوان :