غیر ملکی این جی اوز کو غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی،حکومت اداروں کی بہتر کارکردگی کیلئے نجکاری پالیسی پر عمل پیرا ہے، ملٹی نیشنل کمپنیاں بھاری ٹیکس ادا کرتی ہیں‘ ملک کو فائدہ ہوتا ہے،بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ 5 ارب 68 کروڑ 16 لاکھ 80 ڈالر کے معاہدے کئے، آئی ایم ایف نے اب تک پاکستان کو تین ارب 25 کروڑ ڈالر ادا کئے

ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران وزراء کے جواب

جمعہ 6 مارچ 2015 16:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی این جی اوز کو غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی، حکومت اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے نجکاری پالیسی پر عمل پیرا ہے، ملٹی نیشنل کمپنیاں بھاری ٹیکس ادا کرتی ہیں جن سے ملک کو فائدہ ہوتا ہے،بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ 5 ارب 68 کروڑ 16 لاکھ 80 ڈالر کے معاہدے کئے، آئی ایم ایف نے اب تک پاکستان کو تین ارب 25 کروڑ ڈالر ادا کئے۔

بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر صغریٰ امام اور سینیٹر شاہی سید کے سوالات کے جواب میں وزیر مملکت برائے تعلیم و تربیت بلیغ الرحمان نے کہا کہ حکومت اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے نجکاری پالیسی پر عمل پیرا ہے‘ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں ہوتا اس لئے نجکاری پالیسی تیار کی گئی ہے اور اس کو آگے بڑھایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الائیڈ بینک اور یونائیٹڈ بینک کی نجکاری سمیت نجکاری کا تمام عمل شفاف طریقے سے مکمل کیاگیا جس کو آئی ایم ایف اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے سراہا ہے۔ نجکاری کے کسی پروگرام کی رقم کی ادائیگی میں تاخیر نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے اور سٹیل ملز ماضی میں منافع بخش ادارے تھے اب ان پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میٹرو بس منصوبہ عوام کی خدمت کے لئے شروع کیا گیا ہے۔ یہ منافع کمانے کا نہیں عوام کی خدمت کا منصوبہ ہے۔ سینیٹر صغریٰ امام کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے تعلیم و تربیت و داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ غیر ملکی این جی اوز کو غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیر مملکت نے بتایا کہ ملک میں بیرونی امداد سے کام کرنے والی 127 این جی اوز کا ریکارڈ اقتصادی امور ڈویژن کے پاس موجود ہے‘ کس کو بھی مشکوک سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہمارے سیکیورٹی ادارے چوکس ہیں اور کسی بھی سرگرمی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ غیر ملکی این جی اوز کو غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء کی نئی پالیسی کے تحت 19 بین الاقوامی این ای اوز کی رجسٹریشن کی گئی ہے اور باقی کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔سینیٹر صغریٰ امام کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے تعلیم و تربیت بلیغ الرحمان نے ایوان کو بتایا کہ حکومت ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ملٹی نیشنل کمپنیاں بھاری ٹیکس ادا کرتی ہیں جن سے ملک کو فائدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لئے لازمی نہیں ہے کہ وہ فلاحی سکیموں پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف اقدامات کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری کو تحفظ دیا جاتا ہے۔ سینیٹر سید طاہر حسین مشہدی کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے تعلیم و تربیت و داخلہ انجینئر بلیغ الرحمن نے ایوان کو بتایا کہ چین نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے پاکستان کو 25 لاکھ ڈالر دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ رقم متاثرین کو رہائش‘ خوراک اور دوسری سہولیات فراہم کرنے پر خرچ کی گئی۔ ایوان کو اس کی تفصیلات فراہم کر دی جائیں گی۔وزیر مملکت برائے تعلیم و تربیت بلیغ الرحمن نے ایوان کو بتایا کہ بجٹ میں تمام معاملات کی تفصیل موجود ہوتی ہے اور پارلیمنٹ