کراچی، خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرہ  کی سیرت و کردار مشعل راہ ہے ،مولانا محمد عون نقوی

جمعہ 6 مارچ 2015 16:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے ایام فاطمیہ کی مجالس سے خطاب کے دوران کہا کہ خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرہ کی سیرت و کردار اور طرز زندگی ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے ،آپ  نے سخت اور کٹھن جدوجہد کے ذریعے ترویج دین کے فرائض انجام دیئے ،رسول اکرمﷺ آپ  سے بے پناہ محبت کیا کرتے تھے ،کیونکہ آپ  نے رسالت مابﷺ کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر دین کی تبلیغ کی اور طرح طرح کے مصائب اور مشکلات جھیل کر دین کو زندہ و جاوید کیا ،آج مسلم مہ جن مسائل و مشکلات کا شکار ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ انہی مقدس ہستیوں کی پیروی کی جائے جن کی محبت کا حکم دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ اہل بیت اطہار  اور صحابہ کرام نے ہر دور کے انسان کیلئے ایسے رہنماء اصول چھوڑے جن کو اپنا کر ہر دور کا انسان کامیابی سے ہمکنار ہوسکتا ہے لہٰذا ضروری ہے کہ دامن رسولﷺ اور اہلبیت اطہار  کے در سے وابستگی اختیار کی جائے تاکہ دنیا میں کامیابی اور آخرت میں نجات حاصل ہو۔

متعلقہ عنوان :