جنوبی افریقہ اور پاکستان کے میچ میں بارش کی پیشن گوئی

جمعہ 6 مارچ 2015 16:24

جنوبی افریقہ اور پاکستان کے میچ میں بارش کی پیشن گوئی

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ2015ء) ورلڈ کپ گروپ بی کے میچ میں قومی ٹیم کا اگلا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا جسے دونوں ٹیموں کے درمیاں سخت مقابلہ قرار دیا جا رہاہے تاہم اس دوران موسم کی صورتحال کچھ خراب نظر آرہی ہے اور بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے کھلاڑی میچ میں ایک دوسرے کو شکست دینے کے لیے بے حساب پریکٹس کرتے نظر آرہے ہیں لیکن نیوزی لینڈ کے محکمہ موسمیات نے میچ والے دن بارش ہونے کا امکان ظاہر کر دیاہے ۔واضح رہے کہ اگر ہفتہ کے روز ہونے والے میچ کے دوران اگر بارش ہو ئی تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا ۔جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان مقابلہ 7مارچ کو ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :