سینٹ کے رواں سیشن کیلئے پینل آف پریزائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان

جمعہ 6 مارچ 2015 15:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء)سینٹ کے رواں سیشن کے لئے پینل آف پریزائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو چیئرمین سید نیئر حسین بخاری نے ان کے ناموں کا اعلان کیا جن میں سینیٹر ملک محمد رفیق رجوانہ‘ سینیٹر کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی اور سینیٹر گل محمد لاٹ شامل ہیں جو چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی عدم موجودگی میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔