تھر پارکر ‘ایک اور بچہ زندگی کی بازی ہار گیا ‘رواں ماہ تعداد 8ہوگئی

جمعہ 6 مارچ 2015 15:21

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) ضلع تھرپار میں قحط سالی سے بچوں اور بڑوں کی اموات کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا ‘ ایک اور بچہ زندگی کی بازی ہار گیا رواں ماہ مختلف بیماریوں کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد آٹھ ہوگئی۔

(جاری ہے)

سول اسپتال مٹھی میں چھیالیس بچے زیر علاج ہیں، ایک بچے کو حیدرآباد ریفر کردیا گیا۔ اسلام کوٹ بارہ، ڈیپلو چھ، ننگرپارکر چار اور چھاچھرو میں انیس بچے زیر علاج ہیں۔ ضلع کے مختلف علاقوں میں غذا کی کمی کے باعث بھی بہت بڑی تعداد میں لوگ مختلف وبائی امراض کا شکار ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :