میانوالی ‘دریائے سندھ سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد

جمعہ 6 مارچ 2015 15:21

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) میانوالی میں دریائے سندھ سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں بر آمد کرلی گئیں یہ افراد گزشتہ روز ضلع نوشہرہ میں دریا سندھ میں ڈوب گئے تھے ۔

(جاری ہے)

دریائے سندھ میانوالی میں جناح بیراج کالا باغ کے مقام سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں ملی ایس ایچ او کالاباغ سجاد احمد کے مطابق گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ سے اطلاع دی گئی تھی کہ 4 افراد دریائے سندھ میں ڈوب گئے ہیں جس کے بعد سرچ آپریشن جاری تھا دریا سے ملنے والی تینوں لاشیں انہیں افراد کی ہیں جو گزشتہ روز نوشہرہ میں ڈوب گئے تھے ۔ ایس ایچ او تھانہ کالام باغ کے مطابق لاپتہ چوتھے شخص کی تلاش بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :