Live Updates

مسلم لیگ (ن)کی جانب سے صدارتی فرمان کا اقدام دھاندلی کا پرانا حربہ ہے ‘ عمران خان

جمعہ 6 مارچ 2015 15:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سینیٹ انتخابات کی ووٹنگ سے چند گھنٹے قبل جاری ہونے والے صدارتی فرمان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی جانب سے کیا جانے والا اقدام دھاندلی کا پرانا حربہ ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں خیبر پختونخوا سے کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے سینیٹ میں ووٹ کی خرید و فروخت اور ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائے ‘ اس سے قبل عوامی نمائندوں کے ضمیروں کی بولی لگائی جاتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کا سینیٹ الیکشن سے قبل سعودی عرب کا دورہ کرنا غیرسنجیدہ رویہ ہے ‘ شریف برادارن نے الیکشن سے قبل صدارتی فرمان کے ذریعے دھاندلی کی کوشش کی۔چیئرمین تحریک انصاف نے مطالبہ کیا کہ سینیٹ انتخابات کے لئے براہ راست ووٹنگ کرائی جانی چاہیے اگر پارٹی قیادت بدعنوان نہ ہو اوراصولوں پر قائم ہو تو پارٹی ممبران بھی اسی پر عمل پیرا ہوتے ہیں جو پی ٹی آئی ممبران نے سینیٹ انتخابات میں کر دکھایا

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :