سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دور ان کالعدم تحریک طالبان سے منسلک دہشتگردوں کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا

قبضہ سے تین جعلی پارسپورٹ اور سو شناختی کارڈبھی برآمد کرلئے گئے

جمعہ 6 مارچ 2015 15:17

راولپنڈی /سرائے نور نگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دور ان کالعدم تحریک طالبان سے منسلک دہشتگردوں کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا ‘ قبضہ سے تین جعلی پارسپورٹ اور سو شناختی کارڈ بھی سکیورٹی فورسز نے برآمد کرکے قبضے میں لے لئے ہیں آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع کی بنیاد پر بنوں کے قریب سرائے نور نگ میں کئے گئے آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے منسلک دہشتگردوں کے سرغنہ رسول خان کو گرفتار کرلیابتایاگیا ہے کہ یہ گرفتاری جمعہ کی صبح عمل میں آئی غلام رسول کے قبضہ سے اسلحہ کی بھاری مقدار بھی بر آمد کی گئی ہے جبکہ اس کے قبضہ سے تین جعلی پارسپورٹ اور سو شناختی کارڈ بھی سکیورٹی فورسز نے برآمد کر لئے ہیں گرفتار دہشتگرد خیبر پختون خوا اور فاٹا میں متعدد دہشتگردانہ سرگرمیوں میں رہا ہے

متعلقہ عنوان :