Live Updates

عمران خان تحریک انصاف کے چیئرمین اورہمارے ہیروہیں ،سردار علی امین گنڈا پور

جمعہ 6 مارچ 2015 15:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) صوبائی وزیرمال سردارعلی امین گنڈا پورنے کہا ہے کہ عمران خان تحریک انصاف کے چیئرمین بھی ہیں اورہمارے ہیروبھی ہیں۔اسی لئے پی ٹی آئی کے تمام کارکن اور اراکین اسمبلی ان پر اپنی جان نچھاورکرنے کواپنا اعزازسمجھتے ہیں اور آج سینٹ کے الیکشن میں پوری قوم اور دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ تحریک انصاف نے اپنی وضع کردہ بہترین انتخابی حکمت عملی سے اپنی تمام سیٹیں جیت لی ہیں اوراپنے اراکین اسمبلی کے ڈسپلن اورپارٹی قیادت کی سیاسی بصیرت سے خیبرپختونخوامیں ماضی کے بڑے بڑے سیاسی گرگوں کو سینٹ کے الیکشن میں چاروں شانوں چت کر دیا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر عمران خان اور تحریک انصاف کے تمام رہنماؤں اورکارکنوں کواس عظیم فتح پردلی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں اپنے تمام اراکین اسمبلی پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پرمزیدکہاکہ پی ٹی آئی کا نظم و ضبط کتنا مثالی تھا اورپارٹی کے فیصلوں سے رو گردانی کا کوئی سوچ بھی نہیں سکا کیونکہ پی ٹی آئی کے تمام کارکن جانتے ہیں کہ پارٹی فیصلوں سے روگردانی اوربے وفائی کرنے والوں کاعبرت ناک انجام جاوید نسیم جیسا ہی ہواکرتا ہے۔

انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے توملک سے موجودہ کرپٹ اورنام نہاد جمہوری نظام کوشفاف بنانے کا پختہ عزم کررکھا ہے اور انتخابی نظام میں اصلاحات کیلئے اسلام آباد میں تاریخی دھرنابھی کئی مہینوں تک جاری رکھالہذا پی ٹی آئی کیسے اپنے کسی کارکن یارکن اسمبلی کواس کرپشن اورووٹوں کی خرید وفروخت کی ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے اجازت دے سکتی تھی تو اسی لئے عمران خان نے بڑادوٹوک اور واضح موقف شروع دن سے ہی اختیار کیا ہوا ہے کہ جوکوئی بھی کرپشن یا پارٹی اصولوں کی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا تواسے دوسروں کیلئے مقام عبرت بنا دیا جائے گا اورپی ٹی آئی میں ایسے غدار اورکرپٹ افرادکی کبھی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔

انہوں نے اس موقع پر مزیدکہاکہ پی ٹی آئی پہلی سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کی آوازاٹھائی لہذا ہم کسی کوکبھی بھی اپنے اراکین کے ضمیرکی قیمت لگانے کی اجازت بلکل نہیں دیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات