گوادر بندرگاہ پر متعدد منصوبے کھٹائی کاشکار

جمعہ 6 مارچ 2015 15:00

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء)بنیادی سہولتیں نہ ہونے کے باعث گوادر بندرگاہ پر متعدد منصوبے کھٹائی کاشکار ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس فری ہونے کے باوجود سرمایہ کاری کے حوصلہ افزا نتائج حاصل نہیں ہو رہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین گوادر پورٹ آف اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گوادر بندرگاہ ایک فری زون اسٹیٹس ہے اور اسے درآمد اور برآمد کے سلسلے میں ٹیکسوں سے اسثنی حاصل ہے۔

اس کے باوجود گوادر پورٹ میں سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر ہے۔ جس کی بڑی وجہ بنیادی ضرورتوں کی کمی ،انفراسٹرکچر کی عدم دستیابی اور ریلوے نظام کا نہ ہونا ہے، ان رکاوٹوں کے باعث گوادر بندرگاہ ابھی تک مکمل آپریشنل نہیں ہو پائی اور آئندہ تین سے چار سال میں بھی یہان تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کا امکان کم ہے۔