ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں19 کروڑ ڈالر کا اضافہ

جمعہ 6 مارچ 2015 15:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر سولہ ارب ڈالر سے پھر بڑھ گئے۔ ایک ہفتے کے دوران انیس کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔سٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر سولہ ارب تیرہ کروڑ پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

مرکزی بنک کے زرمبادلہ ذخائر تیرہ کروڑ اضافے سے گیارہ ارب بیس کروڑ ڈالر ہو گئے۔ کمرشل بنکوں کے زرمبادلہ زخائر چھ کروڑ اضافے سے چار ارب چھیاسی کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔ ایک ہفتے میں انٹرنیشنل ، ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن سے پانچ کروڑ ڈالر ملے۔

متعلقہ عنوان :