قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری29 کھرب 97 کروڑ 65 لاکھ روپے تک پہنچ گئی

جمعہ 6 مارچ 2015 14:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء)قومی بچت اسکیموں میں سات ماہ میں سرمایہ کاری29 کھرب 97 کروڑ 65 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ۔جو گزشتہ سال کے اسی عرصے سے ایک سو سینتیس فیصد زائد ہے۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے جولائی سے جنوری کے درمیان ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس میں نو ارب انہتر کروڑ چھتیس لاکھ روپے،ریگولر انکم سرٹیفکیٹ میں تینتالیس ارب ستر کروڑ روپے،اسپیشل سیونگز میں بتیس ارب پندرہ کروڑ روپے جبکہ پرائز بانڈز میں بتیس ارب ستاسی کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی۔رواں مالی سال میں نومبر کے مہینے میں نوے ارب چھبیس کروڑ روپے کی سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی جس کی بنیادی وجہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی میں نرمی ہے۔