سرمائے کی قلت ، سٹیٹ بینک نے 773 ارب روپے فراہم کر دئیے

جمعہ 6 مارچ 2015 14:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) سات روزہ اوپن مارکیٹ میں ٹی بلز اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز خرید کر سرمائے کی قلت دور کی گئی۔منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت کو دور کرنے کے لئے سٹیٹ بنک نے سات سو تہتر ارب روپے فراہم کر دئیے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بنک کے مطابق سرمایہ فراہم کرنے کے لئے سات روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں ٹی بلز اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی خریداری کی گئی۔ خریدے گئے بلز پر شرح سود آٹھ فیصد طے پائی۔ اوپن مارکیٹ آپریشن کے لئے سات سو اکاسی ارب روپے کی پیشکشیں دی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :