سنجھورو او جی ڈی سی فلیڈ کے برطرف 34 ملازمین کا گیٹ کے سامنے احتجاج جا ری

جمعہ 6 مارچ 2015 14:22

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) سنجھورو او جی ڈی سی فلیڈ کے برطرف 34 ملازمین کا گیٹ کے سامنے احتجاج 26 ویں روز میں داخل، ایک ملازم نازک حالت میں حیدرآباد اسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں رمضان چاکرانی، منور وسان، ہاشم ہنگورو، مینا اعوان، نگر چاکرانی ودیگر نے بتایا کہ ملازمت کی بحالی تک جدوجہد جاری رہے گی، بھوک ہڑتال مسلسل کرنے سے برطرف ملازم ارباب ڈھیو کی حالت دوبارہ خراب ہوگئی۔ ڈاکٹروں نے سول اسپتال سانگھڑ میں ابتدائی طبی امداد کے حیدرآباد اسپتال منتقل کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمت کی بحالی تک احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :