کرک ‘ انڈس ہائی وے پر گاڑی کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق ‘ ایک شخص زخمی

جمعہ 6 مارچ 2015 12:39

کرک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) کرک انڈس ہائی وے پر گاڑی کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق ایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کرک میں انڈر ہائی وے پر کرک سے پشاور جانے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والے شخص کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر اس کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :