لاڑکانہ : موسی جتوئی میں دو گروپوں میں تصادم

جمعہ 6 مارچ 2015 12:19

لاڑکانہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 مارچ 2015 ء) : لاڑکانہ میں کوٹ موسیٰ جتوئی میں کاروکاری کے معاملے پر دو گروپوں میں تصادم ہو گیا ، تصادم میں دونوں گروپس کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ واقعہ میں 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں.