میری ٹائم سیکیورٹی کی کارروائی، 46غیرملکی ماہی گیرگرفتار

جمعہ 6 مارچ 2015 11:51

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء ) میری سیکیورٹی ایجنسی نے ٹھٹھہ کے علاقہ کاجر کریکر میں اپنے کاروائی دوران آٹھ کشیتوں میں سوار چھیالیس غیر ملکی ماہی گیروں کو تحویل میں لے لیا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سندھ کی کوسٹل لائن پر واقع کاجر کریک کے مقام پر کاروائی کرتے ہوئے آٹھ غیرملکی کشیتوں اپنے تحویل میں لے لیا ۔ ذرائع کے مطابق ان کشتیوں میں چھیالیس ماہیگیروں سوار تھے۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق ان ماہیگیروں کا تعلق پڑوسی ملک بھارت سے ہیں۔