حکومت اوورسیز پاکستانیوں سے عدم تعاون کر رہی ہے، ارباب اقتدار بیرون ملک آکر تارکین وطن کو "سفیران وطن" کا خطاب دیکر کچھ نہیں کرتے، صرف زبانی جمع خرچ پر ٹرخایا جاتا ہے، برطانیہ میں مقیم تارکین وطن اپنے خرچے پر پوری دنیا کی مخالفت مول لے کر حب الوطنی کی مثالیں قائم کرتے ہیں‘برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احمد کاپاکستانیوں سے خطاب

جمعہ 6 مارچ 2015 11:51

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء ) برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو حکومت پاکستان کے عدم تعاون کی وجہ سے مایوسی کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

لندن کے ہاوٴس آف کامنز میں اورسیز پاکستانیوں سے خطاب ہوئے لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ ارباب اقتدار بیرون ملک آکر تارکین وطن کو "سفیران وطن" کا خطاب دیکر عملا کچھ نہیں کرتے، صرف زبانی جمع خرچ پر ٹرخایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم تارکین وطن اپنے خرچے پر پوری دنیا کی مخالفت مول لے کر حب الوطنی کی مثالیں قائم کرتے ہیں۔ انہوں نے پوری دنیا میں آباد تارکینِ وطن کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی تلقین کی۔

متعلقہ عنوان :