خیبر پختونخواہ کے غیرت مند ارکان اسمبلی نے کروڑوں روپے کی آفرز کو ٹھکرا کر ضمیر کے مطابق فیصلہ کیا ،مخلوط حکومت کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا، بریف کیس والوں کی طرف سے ارکان اسمبلی کے ضمیر اور غیر ت کو خریدنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ،میری سیاست کا اول و آخر مقصد پاکستان کو اسلامی و فلاحی ریاست بنا کر محروم اور مجبور عوام کو ایک خوشحال زندگی دینا ہے‘امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 6 مارچ 2015 11:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے غیرت مند ارکان اسمبلی نے کروڑوں روپے کی آفرز کو ٹھکرا کر ضمیر کے مطابق فیصلہ کیا ،مخلوط حکومت کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا، بریف کیس والوں کی طرف سے ارکان اسمبلی کے ضمیر اور غیر ت کو خریدنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ،میری سیاست کا اول و آخر مقصد پاکستان کو اسلامی و فلاحی ریاست بنا کر محروم اور مجبور عوام کو ایک خوشحال زندگی دینا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے ارکان اسمبلی نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا اس لئے صوبے کے حقوق کی بات کرنا اور صوبے کے عوام کے مسائل کو حل کرنا میری پہلی ترجیح ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رائج انتخابی نظام میں غریبوں کے لئے کچھ نہیں ،پاکستانی سیاست میں فیوڈل لارڈز اور جاگیر داروں اور سرمایہ داروں کاقبضہ ہے ،انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو قومی سیاست میں حصہ دلانے کیلئے عوام کے ساتھ مل کر جدوجہد کریں گے ،انہوں نے اپنی کامیابی پر سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ ان کی کامیابی میں عوام اور میڈیا کا بھی نہایت نمایاں کردار ہے جنہوں نے بریف کیس والوں کو ناکام کیا اورممبران اسمبلی نے دولت کو ٹھکرا کر اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اگر میڈیا ہارس ٹریڈنگ کے خلاف ہمارا ساتھ نہ دیتا تو بیوپاری اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوسکتے تھے ۔