ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر سخت مایوسی ہوئی، پریسٹنن مومسن

جمعہ 6 مارچ 2015 11:46

ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر سخت مایوسی ہوئی، پریسٹنن مومسن

نیلسن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) سکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان پریسٹنن مومسن نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف بڑا مجموعہ ترتیب دینے کے باوجود شکست پر بے حد مایوسی ہوئی، آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر کے عالمی مقابلوں میں ناکامی کی روایت بدلنے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

بنگال ٹائیگرز کے ہاتھوں شکست کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سکاٹش ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم نے چیزوں کو ٹھیک کرنے کی بہت کوشش کی، بلے بازوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بڑا ٹوٹل قائم کیا لیکن باؤلرز توقعات کے مطابق پرفارم کرنے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ سکاٹش ٹیم کو رواں ورلڈ کپ میں متواتر چوتھی جبکہ عالمی مقابلوں میں مجموعی طور پر بارہویں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔