لاہور : نابینا افراد کے مسائل حل نہ کرنے کے خلاف درخواست ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے منظور، عدالت نے حکومت سے جواب طلب کر لیا

جمعہ 6 مارچ 2015 10:43

لاہور : نابینا افراد کے مسائل حل نہ کرنے کے خلاف درخواست ہائی کورٹ میں ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 مارچ 2015 ء) : ہائی کورٹ میں نابینا افراد نے حکومت کے خلاف مسائل حل نہ کرنے کی مد میں درخواست جمع کروائی تھی جس کو لاہور ہائی کورٹ نے سماعت کے لیے منظور کر لیا ہے ، درخواست میں یہ موقف دیا گیا تھا کہ نابینا افراد کو ملازمتیں دینے کے لیے 24 دسمبر کو حکم جاری کیا گیا لیکن تاحال کوئی عمل نہیں ہو سکا،عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کر کے 13 مارچ تک جواب طلب کر لیا ہے، عدالت نے حکومت سے نابینا افراد کے ملازمتوں میں 2 فی صد کوٹے کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں.

متعلقہ عنوان :