اپنی پارٹی ،عوام کامشکور ہوں ان کی کوششوں سے کامیاب ہوا ،میر حاصل خان بزنجو،

مجھ جو اعتماد کیا گیا اس پر پورا اترانے کی بھرپور کوشش کرونگا، صدر نیشنل پارٹی

جمعرات 5 مارچ 2015 00:18

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 مارچ۔2015ء ) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدراور نومنتخب سینیٹرمیر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ میں اپنی پارٹی اور عوام کامشکور ہوں کہ ان کی کوششوں سے میں کامیاب ہوا ہوں مجھ جو اعتماد کیا گیا ہے میں اس پر پورا اترانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی ایک رکن نے پارٹی کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دینے سے اس لئے انکار کردیا تھا۔

کہ وہ جس امیدوار کیلئے خواہشمند تھے کہ ان کو ٹکٹ دیا جائے جب پارٹی کے پارلمیانی بورڈ نے انکار کردیا تو انہوں نے پہلے ہی کہ دیا تھا کہ اگر میرے امیدوار کو پارٹی ٹکٹ نہیں دیا گیا تو میں کسی اور ووٹ نہیں دوگا۔ اس رکن صوبائی اسمبلی کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے تاکہ آئندہ کوئی بھی پارٹی رکن پارٹی کی پالیسوں کیخلاف اپنا ووٹ استعمال نہ کرسکیں انہوں نے یہ بات جمعرا ت کی شام کو سینٹر منتخب ہونے کے بعد بلوچستان صوبائی اسمبلی کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر سعد رفیق نے کوئٹہ میں ملاقات کے دوران کہا تھا۔

(جاری ہے)

کہ ہم مل بیٹھ کر بات کرتے ہیں اور ہمیں ووٹ دیا جائے تو میں نے بتایا تھا کہ میاں صاحب کو چاہئے تھا کہ ہم یہاں پر اتحادی ہے اور وہ مجھے اور محمود اچکزئی کو بلاتھے اور حکمت عملی تیار کرتے میاں صاحب نے ہماری بات پر توجہ نہیں دی ہم نے سعد رفیق پر یہ واضح کر دیا تھا کہ بلودچستان میں سینٹ کے انتخابات کے موقع پر پشتونخوا اور نیشنل پارٹی کا اتحاد ہو چکا ہے اس لئے ہم آپ کو کوئی ووٹ نہیں دے سکتے ۔

متعلقہ عنوان :