پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیر اہتمام امن کانفرنس (آج) ہو گی

جمعرات 5 مارچ 2015 23:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 مارچ۔2015ء ) پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیر اہتمام دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے اور ملک میں قیام امن کے حوالے سے امن کانفرنس آج بروز(جمعہ )کو شالا مار چوک میں منعقد کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری خصوصی خطاب کریں گے ۔کانفرنس میں سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا ،مجلس وحدت المسلمین کے رہنما ناصر عباس شیرازی، PTIسے ابرارالحق ،خرم نواز گنڈا پور ،پیر معصوم حسین نقوی ، ڈاکٹر فادرجیمز چنن،سردار بشن سنگھ سمیت دیگر سیاسی ،مذہبی اور سماجی رہنما شرکت کریں گے ۔