سینیٹ انتخابات ،بلوچستان میں 12نشستوں پر ایک آزاد امیدوار سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدوار کامیاب ہوگئے

جمعرات 5 مارچ 2015 23:52

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 مارچ۔2015ء ) بلوچستان سے سینٹ کی 12نشستوں پر ایک آزاد وامیدوار سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کا ایک امیدوار ہار گیا تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سلطان بازید کی نگرانی میں جمعرات کو بلوچستان صوبائی اسمبلی کی بلڈنگ میں سینٹ کے انتخابات ہوئے بلوچستان صوبائی اسمبلی کے 65ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا پشتونخوا ء ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے درمیان جو سینٹ کے موقع پر انتخابی اتحاد بنا تھا وہ سب سے زیادہ کامیاب رہا اور ان کے جنرل نشست پر پشتونخوا ء ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عثمان کاکڑاور پارٹی کے امیدوار سردار اعظم موسیٰ خیل کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے سینٹ کے امیدوار میر نعمت اللہ زہری نیشنل پارٹی کے صدر میر حاصل خان بزنجو جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وفاقی وزیر مملکت مولانا عبدالغفور حیدری کامیاب ہوگئے جبکہ آزا ومیدوار حاجی یوسف بادینی کامیاب ہوئے ہیں جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر جہانزیب کامیا ب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے مرکزی سنیئر نائب صدر اور موجودہ ریٹائر ہونے والے سینٹر سردار یعقوب خان ناصر ہار گئے جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار آغاشہباز درانی اور نیشنل پارٹی کے امیدوار میر کبیر شہی کامیاب ہوئے جبکہ خواتین کی نشست پرمسلم لیگ ن کی امیدوار بیگم کلثوم اور پشتونخوا ء ملی عوامی پارٹی کی بشریٰ کامیا ب ہوگئی ہے جبکہ اقلیت نشست پر نیشنل پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر اشک کمار کامیاب ہوگئے ہیں ۔ بلوچستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر پارلیمانی لیڈر چیف آف جھالاوان سنیئر صوبائی وزیر نواب ثناء زہری کے بھائی نواب زادہ میر نعمت اللہ زہری اور قریبی رشتہ دار آغا شہباز درانی بھی کامیاب ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :