صدر ممنون حسین نے اسلامی نظریاتی کونسل کے 9ارکان کی تعیناتی کی سمری منظور کرلی

جمعرات 5 مارچ 2015 23:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) صدر ممنون حسین نے اسلامی نظریاتی کونسل کے 9ارکان کی تعیناتی کی سمری منظور کرلی ۔ سمری وزیراعظم کی ایڈوائس پر منظور کی گئی لیکن تاحال تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

ترجمان اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق یہ نو سیٹیں کافی عرصے سے خالی ہیں گورنمنٹ ان نو سیٹوں کیلئے مناسب علماء کی تلاش میں ہیں۔ ترجمان اسلامی نظریای کونسل نے آن لائن کو بتایا کہ ان نو سیٹوں پر پہلے بھی سمریاں منظور ہوتی رہیں لیکن تعیناتی کے نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :