کھلاڑیوں نے صدر ممنون حسین کے سامنے مارچ پاسٹ کرکے پنجاب نیشنل سپورٹس فیسٹیول کا آغاز کیا،

آزاد کشمیر کے کھلاڑیوں نے قومی پرچم اٹھا رکھا تھا، بلوچستان، فاٹا، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، سندھ اور پنجاب کے دستے بالترتیب انکے پیچھے تھے

جمعرات 5 مارچ 2015 23:47

کھلاڑیوں نے صدر ممنون حسین کے سامنے مارچ پاسٹ کرکے پنجاب نیشنل سپورٹس ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 مارچ۔2015ء) پنجاب نیشنل سپورٹس فیسٹیول کا آغازصدر مملکت ممنون حسین نے نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شومیں کیا، صدر مملکت ممنون حسین کے سامنے کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی، پاکستان کا قومی پرچم آزادکشمیر کے کھلاڑیوں نے اٹھارکھا تھا،بلوچستان، فاٹا، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، سندھ اور پنجاب کے دستے بالترتیب ان کے پیچھے تھے۔

(جاری ہے)

مارچ پاسٹ کے بعد نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس کی ایونٹس کا آغاز ہوگیا جس میں ملک بھر سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔