پنجاب نیشنل سپورٹس فیسٹیول،پنجاب کی خواتین ہاکی ٹیم اور خیبر پختونخوا کی مردوں کی ٹیم کامیاب،

پنجاب نے اسلام آباد کو ایک صفر سے شکست دی، پنجاب کی طرف سے واحد گول رمشا الیاس نے کیا، کے پی کے مینز نے اسلام آباد کو 4-0سے ہرادیا

جمعرات 5 مارچ 2015 23:45

پنجاب نیشنل سپورٹس فیسٹیول،پنجاب کی خواتین ہاکی ٹیم اور خیبر پختونخوا ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 مارچ۔2015ء) نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کے تحت سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پنجاب نیشنل سپورٹس فیسٹیول کا آغاز جمعرات کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں ہوگیا، پہلے روز ہاکی کی خواتین ٹیموں پنجاب اور اسلام آباد کے درمیان نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میچ کھیلا گیا جو پنجاب نے دلچسپ مقابلے کے بعد ایک صفر سے جیت لیا،میچ کا واحد گول رمشا الیاس نے 26ویں منٹ میں کیا۔

(جاری ہے)

مردو ں کے ہاکی کے میچ میں خیبر پختونخوا نے اسلام آباد کو 4-1سے شکست دیدی۔خیبر پختونخوا کی طرف سے آصف، قیصر، زاہد اور خالد نے ایک ایک گول کیا جبکہ اسلام آباد کی طرف سے واحد گول منان نے کیا۔ دوسرے میچ میں آزاد کشمیر نے فاٹا کو 3-1سے ہرادیا، تیسرے میچ میں پنجاب نے گلگت بلتستان کو 8-0ہرادیا۔دوسری طرف پنجاب سٹیڈیم میں فٹ بال کا میچ پنجاب اور فاٹا کے درمیان کھیلا گیا جس میں پنجاب نے 3-0سے کامیابی حاصل کرلی، علی نے ہیٹ ٹرک کی۔

متعلقہ عنوان :