جن جماعتوں نے 22 ویں ترمیم کی حمایت نہیں کی وہ ہارس ٹریڈنگ کی حامی ہیں ،نصرت سحر عباسی

جمعرات 5 مارچ 2015 23:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما نصرت سحر عباسی نے کہاہے کہ جن جماعتوں نے 22 ویں ترمیم کی حمایت نہیں کی وہ ہارس ٹریڈنگ کی حامی ہیں ۔کسی کو بے ایمانی کرکے سینیٹ میں قدم نہیں رکھنے دیں گے۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے نصرت سحر عباسی کاکہنا تھا کہ سندھ میں پارٹی پوزیشن کے مطابق پانچویں نشست مسلم لیگ فنکشنل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جن جماعتوں نے 22 ویں ترمیم کی حمایت نہیں کی وہ ہارس ٹریڈنگ کی حامی ہیں۔کسی کو بے ایمانی کرکے سینیٹ میں قدم نہیں رکھنے دیں گے۔