شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے طلباء و طالبات نے بلوچ ثقافتی دن منایا
جمعرات 5 مارچ 2015 23:34
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے طلباء و طالبات نے بلوچ ثقافتی دن منایا جس میں بلوچی گانے، ٹیبلوز اور دیگر بلوچی ثقافت کو اجا گر کیا گیا اس موقع پر مہمان خصوصی میونسپل کمشنر ساؤتھ محمد رئیسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچی بہترین زبان ہے ہر قوم کو اپنی ثقافت منانے کا حق ہے بلوچ قوم پاکستان کی سوچ اور پہچان ہے ہمیں خود کو تعلیم کی دولت سے مالامال کر نا ہے اگر ہم ملکی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو تعلیمی میدان میں آنا ہوگا تعلیم کو ہر گھر میں عام کرنا ہمارا قومی فریضہ اور ذمہ داری ہے تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتی معاشرے کی تمام تر برائیوں کا خاتمہ تعلیم سے ہی ممکن ہے بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے طلباء و طالبات نے تعلیم کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے قوموں کی پہچان تعلیم سے ہی وابسطہ ہے پاکستان ہماری سر زمین ہے اس سرزمین کی ترقی و خوشحالی کیلئے بلوچ قوم کو اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کرنا ہوگا اپنے ثقافتی پروگراموں میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کو بھی بلند رکھنا ہوگاتاکہ دیگر قوموں میں یہ تاثر نہ ہوکہ قومیت کی پرچار غلط طریقے سے ہو رہی ہے آج ہمیں اپنے مادر وطن پاکستان کو ہر صورت کسی بھی حالت میں یاد کرنا بھی ضروری ہے دیگر مہمانان میں وائس چانسلر بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری ڈاکٹر آر اے شاہ، اختر بلوچ، ناصر کریم، دوست محمددانش، شکور بلوچ، رمضان بہانبور حبیب حسن بھی شریک تھے بعد ازاں مہمان خصوصی میونسپل کمشنر ساؤتھ محمد رئیسی کی تاج پوشی بھی کی گئی ۔
مزید اہم خبریں
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.