کراچی ،ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو گرام قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ،

چینی کی قیمت بڑھ کر 50روپے فی کلو ہوگئی

جمعرات 5 مارچ 2015 23:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) مقامی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو گرام قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں چینی کی قیمت بڑھ کر 50روپے فی کلو ہوگئی ہے دوسری جانب ہول سیل قیمت میں اضافے کے بعد ریٹیل مارکیٹ میں بھی چینی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے اورریٹیل مارکیٹ میں فی کلو گرام چینی بڑھ کر 53سے 54روپے فی کلوگرام فروخت کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

جوڑیا بازار ہول سیلر ڈیلرز کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں ایک روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 49روپے سے بڑھ کر 50روپے فی کلو ہوگئی ہے

متعلقہ عنوان :