سوتیلے بیٹے سے تحفظ فراہم کیا جائے،شمیم اختر نامی خاتون کی اپیل

جمعرات 5 مارچ 2015 23:27

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) مہر علی ہاؤسنگ اسکیم کی رہائشی شمیم اختر نامی خاتون نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے شوہر محمد یوسف 10 جنوری کو انتقال کرگئے تھے ، انہوں نے ایک مکان میرے نام کیا تھا ، جو میرے شوہر کے انتقال کے ہوتے ہی میرے سوتیلے بیٹے محمد رمضان نے مجھ پر اور میرے چھوٹے چھوٹے بچوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں، مجھے اس نے عدت بھی کرنے نہیں دی وہ مختلف لوگوں کے ساتھ جو خود کو پولیس اہلکار کہتے تھے گھر آیا اور میرے بیٹے اور بیٹیوں کو دھمکانے لگا کہ مکان چھوڑ کر جاؤ ورنہ تمہیں قتل کردیں گے۔

(جاری ہے)

جس پر میں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد کی عدالت میں درخواست دی جس پر عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ مجھے اور میرے بچوں کو تنگ نہ کریں مگر اس کے باوجود سادہ کپڑوں میں پولیس والے میرے گھر آرہے ہیں اور مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں ۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان ، آئی جی سندھ ، ایس ایس پی حیدرآباد او ردیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ مجھے اور میرے بچوں کو تحفظ فراہم کیا جائے