سینیٹ الیکشن : 5 اضلاع کی پولیس نے پنجاب اسمبلی میں سکیورٹی انتظامات سنبھالے،

صوبائی اسمبلی و ملحقہ عمارتوں پر سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے

جمعرات 5 مارچ 2015 23:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) پنجاب اسمبلی کو سینیٹ الیکشن کے حوالے سے سخت سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔ انتخاب شروع ہونے سے 8 گھنٹے پہلے صوبائی دارالحکومت سمیت 5 اضلاع کی پولیس کو خصوصی آلات فراہم کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

جنہوں نے اسمبلی سے ملحقہ عمارتوں، رہائشی و خالی پلاٹس پر سرچ آپریشن کیا اور انتخاب شروع ہونے سے پہلے متعلقہ اداروں کو کنفرم کیا جبکہ میڈیا وہیکلز کو 200 میٹر سے باہر جگہ فراہم کی گئی۔