سینیٹ انتخابات :غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 16نشستیں حاصل کرلیں

جمعرات 5 مارچ 2015 23:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) صوبہ سندھ صوبہ بلوچستان اسلام آباد اور صوبہ پنجاب میں سینیٹ کی 36نشستوں پر ہونے والے سینیٹ انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مجموعی طور پر 16نشستیں حاصل کیں، پاکستان پیپلزپارٹی 7، نیشنل پارٹی 3، جمعیت علماء اسلام (ف) 1، متحدہ قومی موومنٹ 4 ، بی این بی مینگل 1پختونخواہ 2 اور آزاد امیدوار 1نشست حاصل کر سکی ہے جبکہ خیبرپختونخواہ اسمبلی میں حق رائے دہی استعمال کرنے کا وقت بڑھانے کی وجہ سے شام 7بجے تک مکمل نتائج سامنے نہیں آ سکے۔

متعلقہ عنوان :