لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا

جمعرات 5 مارچ 2015 23:23

لاہور ) اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء ( لاہور سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز تیزی کا رجحان رہا - جس دوران مجموعی طور پر87کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہو جن میں سے 18کمپنیوں کے حصص میں اضافہ10میں کمی جبکہ59 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس5.29پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5910.89پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل5لاکھ57ہزار300حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

جبکہ بدھ کو مارکیٹ میں 10لاکھ87ہزار 200حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ کے1لاکھ38ہزار حصص۔ بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے85ہزار حصص۔ جبکہ کے اے ایس بی بنک لمیٹڈ کے75ہزار حصص فروخت ہوئے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ اضافہ ہیسکول پٹرولیم لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت4.96روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی ہونڈا اٹلس کارز ( پاکستان ) لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت5.08روپے کم ہو گئی۔