حسین حقانی پر کرپشن بڑے بڑے مقدمات ہیں‘ انٹر پول کے ذریعے واپس لایا جائے‘ عبدالباسط

جمعرات 5 مارچ 2015 23:21

لاہور ) اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء ( امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے پاکستان کا شہری ہوتے ہوئے انڈیا سے ڈالر لے کر کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی مخالفت میں گھناونی مہم شروع کر رکھی ہے اس لیے اسے انٹر پول کے ذریعے پاکستان میں واپس لا کر کھلی عدالت میں مقدمہ چلایا اور اسے دنیا کے سامنے ننگا کیا جائے ․ امریکی انسٹی ٹیوٹ میں غلیظ گفتگو پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر عبدالباسط نے حکومت کے ذمہ داران پر زور دیا ہے کہ حسین حقانی کو فوری طور پر انٹر پول کے ذریعے واپس لایا جائے ․ عبدالباسط نے کہا ہے حسین حقانی پاکستان میں پیدا ہوا ․ پاکستان کا کھا کر پلا بڑھا اور امریکہ میں پاکستان کا سفیر رہا ․ عبدالباسط نے کہا ہے کہ حسین حقانی پر کرپشن بڑے بڑے مقدمات ہیں لیکن یہ چھپ کر امریکہ میں بیٹھا ہے ۔

(جاری ہے)

اسے دولت کی اس قدر حرص ہے کہ ڈالر لے کر انڈیا کی وکالت کرنا شروع کر دی ہے ․ ․ عبدالباسط نے کہا ہے کہ حسین حقانی کو ہر قیمت پر واپس لاکر اس پر مقدمہ چلانا اس لیے ضروری ہے کہ آئندہ کسی کو اپنے ملک کے موقف کے خلاف بات کرنے کی جرات نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :