نیویارک‘ دہشت گرد کارروائیوں کی سازش، پاکستانی شہری کو مجرم قرار دے دیا گیا
جمعرات 5 مارچ 2015 23:15
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) نیویارک کی ایک جیوری نے ایک پاکستانی کو دہشت گرد کارروائیوں کی سازش میں ملوث ہونے کا مجرم قرار دے دیا ہے۔ پہلی بار اْسامہ بن لادن کی رہائش گاہ سے ملنے والے کاغذات کو بطور شہادت پیش کیا گیا۔
(جاری ہے)
بارہ رکنی جیوری کے مطابق اٹھائیس سالہ عابد نصیر القاعدہ کے اس سیل کے سربراہ تھے جس نے مانچسٹر اور نیویارک میں حملے کی سازش تیار کی تھی۔
جیوری نے عابد نصیر کو دہشت گردوں کی عملی مدد کرنے اور مانچسٹر کے آرناڈیل سکوائر میں دھماکے کے لئے دھماکہ خیز مواد مہیاء کرنے کے الزام کو صحیح مانتے ہوئے انھیں مجرم قرار دے دیا ہے عابد نصیر عدالت میں اپنا دفاع خود کر رہے تھے۔ برطانیہ کی ایک عدالت نے ناکافی شہادتوں کی بنا پر عابد نصیر کے خلاف مقدمہ ختم کر دیا تھا۔ پھر برطانیہ نے انھیں امریکہ کے حوالے کر دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
-
پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
پی آئی اے خرید لو، بین الاقوامی مارکیٹ میں عنقریب اشتہار ات شائع ہونے کو تیار
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.