پشاور،نجی ٹی وی کی خا تون بیورچیف کے ساتھ اسمبلی میں سیکیورٹی اہلکاروں کی بدتمیزی کے خلاف صحافیوں کا شدید احتجاج

جمعرات 5 مارچ 2015 22:45

پشاور،نجی ٹی وی کی خا تون بیورچیف کے ساتھ اسمبلی میں سیکیورٹی اہلکاروں ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) نجی ٹی وی کی خا تون بیورچیف کے ساتھ اسمبلی میں سیکیورٹی اہلکاروں کی بدتمیزی کے خلاف صحافیوں نے شدید احتجاج کیا پرسکیورٹی اہلکار کو معطل کر دیا گیا اور صحافیوں کو یقین دہانی کرائی گئی کہ ان کے ساتھ کسی قسم کی بدتمیزی نہیں کی جائے گی سینٹ انتخا بات کی خیبر پختونخوا اسمبلی میں کوریج کے موقع پر سیکیورٹی اہلکار پیر زادہ کی جانب سے نجی ٹی وی کی خاتون بیورچیف سے بدتمیزی پر صحافیوں نے شدید احتجاج کیا جس پر سیکیورٹی اہلکار پیرزادہ کو معطل کر دیا گیا صحافیوں کو یقین دہانی کرائی گئی کہ ان کے ساتھ کسی قسم کی بدتمیزی نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :