سینیٹ انتخابات میں ووٹ نہ ڈال کر ثابت کیا کہ میں ضمیر فروش نہیں ہوں : جاوید نسیم

جمعرات 5 مارچ 2015 22:39

سینیٹ انتخابات میں ووٹ نہ ڈال کر ثابت کیا کہ میں ضمیر فروش نہیں ہوں ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ایم پی اے جاوید نسیم نے کہا ہے کہ وہ ضمیر فروش نہیں ہیں جبکہ سینیٹ الیکشن میں انہوں نے ووٹ نہ ڈال کر یہ ثابت کیا ہے کہ انہوں نے کسی سے پیسے نہیں لیے ہوئے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے جاوید نسیم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے ان کے گھر پر حملہ کیا گیا جبکہ ان کی جانب سے ان کی ذات پر شدید الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔انہوں نے واضح کیا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے ان پر لگائے گئے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے لیکن بلا وجہ الزامات کی بوچھاڑ کرنے کی وجہ سے تحریک انصاف نے اپنا ایک ممبر کھو دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :