قوم حکومتی نااہلی اور غنڈہ گردی مزید برداشت نہیں کرسکتی ،چوہدری کاشف اسماعیل

جمعرات 5 مارچ 2015 22:32

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء)تحریک انصاف کے رہنماء چودھری کاشف اسماعیل نے کہا ہے کہ قوم حکومتی نااہلی اور غنڈہ گردی مزید برداشت نہیں کرسکتی ۔جوڈیشل کمیشن نہ بنانا حکمرانوں کی بدنیتی اور دھاندلی کا واضح ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

ملک گورننس اور ایماندار قیادت نہ ملنے سے تباہی کا شکار ہے ۔حکومت کا6 ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ بھی غلط ثابت ہوا ہے ۔پنجاب حکومت کی کسی محکمہ پر گرفت قائم نہیں ۔ہر طرف قومی خزانے کو لوٹا جارہا ہے ۔گیسٹروپراجیکٹ کی آڑ میں واسا افسروں نے ملی بھگت سے کروڑوں کی بے ضابطگیاں کی ہیں ۔دوسری طرف حکومت بلدیاتی الیکشن کروانے میں سنجیدہ نہیں ۔