جہلم، پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی بد انتظامی سے اساتذہ میں شدید بے چینی اور اضطراب

جمعرات 5 مارچ 2015 22:25

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء ) پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی بد انتظامی کی وجہ سے اساتذہ میں شدید بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے اور ان کی ناقص امتحانی حکمت عملی کی وجہ سے شرح خواندگی میں کمی ہو رہی ہے۔ جائنٹ ایکشن کمیٹی اساتذہ پنجاب کا اجلاس رانا محمد ارشد خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں اساتذہ برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے جد وجہد کا فیصلہ ہوا جبکہ پنجاب ایگزامنیشن کمیشن کے امتحانی معاملات کا جائزہ بھی لیا گیاکہ پنجاب ایگزامنیشن کمیشن کی بد انتظامی کی وجہ سے اساتذہ میں شدید بے چینی و اضطراب پایا جا رہا ہے۔

پرچہ جات کے مشکل پیٹرن کی وجہ سے معصوم بچے کنفیوژن کا شکار ہو کر سوالات حل نہیں کر سکے۔جس کی وجہ سے کثیر تعداد میں طلباء کے فیل ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس وقت تمام اساتذہ کی پکار ہے کہ اساتذہ برادری جن کٹھن و مشکل حالات سے گذر رہی ہے ان کو وزیر اعلی پنجاب تک پہنچانے اور اساتذہ کو درپیش مسائل کو حل کروانے کے لئے بھر پور جدو جہد کا آغاز کیا جائے ۔ جس کے حتمی لائحہ عمل کا اعلان 12مارچ کوکیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :