اسلام آباد ،سینٹ کی دونوں نشستوں پر مسلم لیگ (ن)کے امیدواروں ظفر اقبال جھگڑا اور راحیلہ مگسی نے کامیابی حاصل کرلی ،

پیپلز پارٹی کے امیدوار دوسرے نمبر پر رہے ، پی پی پی اراکین نے استعفوں کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ، ٹا کی 4 نشستوں پر انتخابات غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیئے گئے ،پولنگ کیلئے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا

جمعرات 5 مارچ 2015 22:07

اسلام آباد ،سینٹ کی دونوں نشستوں پر مسلم لیگ (ن)کے امیدواروں ظفر اقبال ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 مارچ۔2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے سینٹ کی دونوں نشستوں پر مسلم لیگ (ن)کے امیدوار اقبال ظفر جھگڑا  راحیلہ مگسی نے کامیابی حاصل کرلی پیپلز پارٹی کے امیدوار دوسرے نمبر پر رہے  پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے استعفوں کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جبکہ فاٹا کی 4 نشستوں پر انتخابات غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیئے گئے پولنگ کیلئے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

جمعرات کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے سینٹ کیلئے دو نشستوں پر پولنگ کا سلسلہ صبح نو بجے سے لیکر چار بجے تک جاری رہا تاہم پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشن کے احاطہ میں موجود اراکین کو ووٹ کاسٹ کر نے کی اجازت دی گئی غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اقبال ظفر جھگڑا نے جنرل نشست پر 211 ووٹ لئے اور کامیاب قرار پائے ان کے مد مقابل پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ عمران اشرف نے 68 ووٹ لئے، 11 ووٹ مسترد ہوئے۔

(جاری ہے)

وفاقی دارالحکومت سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی امیدوار راحیلہ مگسی 205 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں ان کی مد مقابل پاکستان پیپلز پارٹی کی نرگس فیض ملک نے 71 ووٹ حاصل کئے دوسری جانب فاٹا کی 4 نشستوں پر انتخابات غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیئے گئے پولنگ کیلئے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا فاٹا کے اراکین قومی اسمبلی کے حوالے سے ایک رکن ایک ووٹ کے صدارتی آرڈیننس کے اجراء کے بعد فاٹا اراکین نے احتجاج کیا اور 6 اراکین قومی اسمبلی اس آرڈیننس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہائی کورٹ کی جانب سے الیکشن ملتوی کر نے کی درخواست مسترد ہونے کے بعد اراکین نے چیف الیکشن کمشنر سے بھی ملاقات کی۔

فاٹا کے سینیٹ انتخاب کے لئے مقرر کئے گئے پریزائیڈنگ آفیسر عثمان خان نے الیکشن کمیشن کو صدارتی آرڈیننس چیلنج ہونے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر خط بھی لکھا جس کا الیکشن کمیشن نے اپنے اجلاس میں جائزہ بھی لیا اور اس کے بعد انتخابات غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کئے جانے کا فیصلہ کیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فی الحال فاٹا سے سینیٹ کی چار نشستوں پر ہونے والے انتخابات ملتوی کئے جائیں پولنگ کے لئے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :