سینٹ میں بلوچستان کے ساحل وسائل بارے بات ضرور کرونگا،ڈاکٹر جہانزیب بلوچ ،

بلوچستان کے حقوق کے لئے جد وجہد پہلے بھی کر رہا تھا ،آئندہ بھی کرتا رہوگا، نو منتخب بلوچستان نیشنل پارٹی

جمعرات 5 مارچ 2015 22:07

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 مارچ۔2015ء ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے نومنتخب سینٹر ڈاکٹر جہانزیب بلوچ نے کہا ہے کہ میں اپنے پارٹی کے سرپرست اعلیٰ سردار عطاء اللہ مینگل پارٹی کے صدر سردار اخترجان مینگل نواب زادہ طارق مگسی ، سید احسان شاہ ، میر اسرار اللہ زہری، انجینئر زمرک خان اچکزئی ، میر جان محمد جمالی اور دیگر اتحادیوں کا مشکور ہو انہوں نے یہ بات جمعرات کو سینٹر منتخب ہونے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہ میر جان محمد جمالی نے جو اہم رول ادا کیا ہے میں ان کا مشکور ہوں انہوں نے کہاکہ سینٹ میں بلوچستان کے ساحل وسائل کے بارے میں بات ضرور کرونگاانہوں نے کہاکہ میری کامیابی اپنے اتحادیوں کی وجہ سے ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ میں سینٹ میں بلوچستان کے مسئلے کو ضرور اٹھاوٴ گا میری کامیابی میں انجینئر زمرک خان اچکزئی کا عمل دخل بہت زیادہ ہے میں ان کا مشکور اور بلوچستان کے حقوق کے لئے جد وجہد پہلے بھی کر رہا تھا اور آئندہ بھی کرتا رہوگا۔

متعلقہ عنوان :