کراچی میں امن وامان ایک خواب بن چکاہے۔ جمیل الرب،
ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری اور ڈکیتیوں کی وارداتیں بلا خوف وخطر جاری ہیں
جمعرات 5 مارچ 2015 22:01
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 مارچ۔2015ء) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جمیل الرب نے کہاکہ ایک طویل عرصے سے کراچی امن کو ترس رہاہے جس شہر کی روشنیاں اس کی پہچان بنیں چند مٹھی بھر مفادپرستوں کے ٹولے نے شہر سے اسکی پہچان چھین کر تباہی و بربادی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ،ماضی کی مفاہمت کے ہولناک نتائج جانتے ہوئے بھی وفاق نے جس طرح مجرمانہ خاموشی اختیار رکھی ہوئی ہے درحقیقت وہ کراچی کے غریب و مظلوم عوام کو زندہ قبر میں اتارنے کے مترادف ہے،لہذہ حکمرانوں نے اگر اب بھی آنکھیں نہ کھولیں کراچی میں شروع ہونیوالی جنگ پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیگی۔
چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر ناظم آباد حیدری مارکیٹ کے دوکانداروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی پالیسیوں کو دیکھتے ہوئے ایسا لگارہاہے کہ کراچی میں امن وامان ایک خواب بن چکا ہے عوام برسوں سے اس ایک وعدے کی تکمیل کی راہ تک رہے ہیں لیکن اقتدار کی کرسی جس کو بھی ملی اس نے اپنے ذاتی مفادات کو ہی ترجیح دی اور عوام کے مسائل کے حل سے ہمیشہ آنکھ چراتا رہا، لہذہ اب کراچی میں اس تبدیلی کی اشد ضرورت ہے جو شہر کو اس کا کھویا ہواوقار اور عوام کو ان کی خوشیاں دوبارہ لوٹائے تاکہ غربت سے مرجھائے چہروں کی رونقیں بحال ہوسکیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.