پی ٹی آئی کا صوبے بھر میں ضلعوں کی سطح پر بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ،
پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی پولیٹیکل بورڈ کمیٹی کا اعجاز چوہدری کی زیر صدارت اجلاس، یاسمین راشد سمیت دیگر کی شرکت
جمعرات 5 مارچ 2015 21:39
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 مارچ۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی پولیٹیکل بورڈ کمیٹی کا اجلاس زیرصدارت اعجازاحمدچوہدری منعقد ہوا، اجلاس میں رائے حسن نواز، میاں محمودالرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، چوہدری اشفاق، منصور سرور ،بیرسٹر بختیار قصوری اور عمر ظہیر میر شریک تھے۔ اعجازاحمدچوہدری نے پولٹیکل بورڈ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف صوبے بھر میں ضلع کی سطح پر بلدیاتی الیکشن کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے گی جو ضلعوں میں ہونے والی حلقہ بندیوں پر بھی نظر رکھے گی۔
انہوں نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف بھرپور حصہ لے گی اور کامیابی بھی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ پچھلے کئی سالوں سے بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کررہی ہے اور صوبے میں عوام کو نچلی سطح تک اختیار ات دینے سے گریزا ں ہے۔(جاری ہے)
رہنماؤں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مثبت اقدام قراردیا جس نے صوبوں میں بلدیاتی الیکشن کو جلد کروانے کاحکم دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن کے بعد عوام کے مسائل کا ازالہ ہوسکے گا ، اجلاس میں تحریک انصاف کا بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کو تیز کرنے کافیصلہ کیا گیا اور اس سلسلے میں پنجاب کے ضلعوں میں بلدیاتی تیاریوں کے حوالے سے دورے بھی کئے جا ئیں گے ۔ ر ہنما ؤں نے کہاکہ عوام کی نمائندگی کرنے والے امیدواروں کو آگے آنے کا موقع دیا جائے گاجوعوام کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ انہوں نے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے ہی عوام کو فائدہ ہوگا۔اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کا جینا دشوار بنادیا ہے ، آئے دن مختلف اشیاء پر ٹیکس لگا کر حکمران غریب عوام کو مزیدپریشانی میں مبتلا کررہے ہیں اور مسلم لیگ (ن) ڈنگ ٹپاؤ پالیسیاں بنا رہی ہے جس سے ملک بحرانوں کا شکا ر ہو رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.