جہلم کے محلہ اسلام پورہ میں گندگی کے باعث عوام کی شکایات پر آپریشن کلین اپ، ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے نے تما م سینٹری سٹاف کے سینکڑوں ورکروں کو صفائی کرنے کے ضمن میں اسلام پورہ بھجوا دیا

جمعرات 5 مارچ 2015 21:37

جہلم( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) جہلم کے محلہ اسلام پورہ میں گندگی کے باعث عوام کی شکایات پر آپریشن کلین اپ، ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے نے تما م سینٹری سٹاف کے سینکڑوں ورکروں کو صفائی کرنے کے ضمن میں اسلام پورہ بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

جہلم کے محلہ اسلام پورہ میں جہاں گندگی کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی تھیں اور وہاں کے رہائشی پریشان تھے جن کی شکایات پر اے ڈی سی و ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے نے محلہ اسلام پورا کا دورہ کیا اور سینٹری سٹاف پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے ٹی ایم اے کے تمام سینٹری سٹاف کی فورس کو چیف آفیسر شیر محمد گوندل کی نگرانی میں تین دن میں تمام علاقہ کو صاف کرنے کا حکم دے دیا جس پر صفائی کا کام شروع ہو گیا ہے موقع پر صفائی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے اے ڈی سی و ایڈمنسٹریٹر محمد عمران رضا عباسی نے بتایا کہ جہلم کی تما م یونین کونسلز میں علاقے کے معززین پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جو اپنی نگرانی میں سینٹری سٹاف کے ساتھ مل کر اپنے علاقے کو صاف ستھرا رکھیں گی کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے جسے پورا کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے اور ہم سب کو مل کر حکومت کے کاموں میں دلچسپی لینی چاہئے کیونکہ عوام کی آواز ایک طاقت ہوتی ہے جبکہ سینٹری سٹاف سے محبت سے اور عزت سے تمام کام کروائے جا سکتے ہیں کیونکہ وہ بھی ہمارے معاشرے کے قابل احترام افراد ہیں