عمرکوٹ ،ہولی کے تہوار پر ہزاروں ہندؤ ں نے ایک دوسرے پر رنگ ڈال کر تہوار کو رنگولی میں رنگ دیا

جمعرات 5 مارچ 2015 21:37

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) عمرکوٹ ہولی کے تہوار پر ہزاروں ہندو ں نے ایک دوسرے پر رنگ ڈال کر تہوار کو رنگولی میں رنگ دیا سیکڑوں ہندو خواتیں طلبہ نوجوانوں نے ہولی کے تہوار پر ٹے بلو ڈانڈھیا گیم خواتین اور طلبہ نے مارواڑی گیتوں پر ڈانڈھیا گیم کھیل کر ہولی کے تہوار کو چار چاند لگا دیے عمرکوٹ شہر میں مھشوری محلہ، چودھری پارو مل مالھی چوک ، راما پیر چوک، مینگھواڑ کالونی، سونارا کالونی، مارواڑی گجراتی، دیگر علاقوں میں خواتیں طلبہ نوجوانوں کے ساتھ سب نے ایک دوسرے پر مختلف قسم کے رنگولی کے رنگ ڈال کر ہولی کے تھوار کو محبت امن شانتی اور پریم کے پویتر صوفیانے انداز پر سندھ کے عمرکوٹ کے ہندوؤں نے بے مثال ہولی کے تہوار کو محبتوں کے رنگ میں رنگ دیا رات بھر سجے ہوئے ھولی کو جلانے والے بنائے ہوئے چبوتریں پر سیکڑوں ہندوں خواتین نے پوجا پاٹ کی پاکستان کی سلامتی کے لئے پرتنا کی گئی عمرکوٹ شھر کے مختلف وارڈس اور کالونیوں میں ہزاروں ھندوں نے مختلف ٹولیوں کی شکل میں ایک دوسرے پر رنگولی کی بارش کرتے رہے سیکڑوں خواتیں بھی مختلف ھندوں قبیلے سے تعلق رکھنے والوں نے دیگر علاقوں نے ایک دوسرے کی برادری پر رنگوں سے بھیگودیا عمرکوٹ شہر بھر میں سیکنڑوں نوجوان ہولی کے تہوار پر ڈھول باجو اور گیتوں کی دھلوں پر ناچتے ہوئے مختلف گلیوں سے گذرتے ہوئے شھر بھر میں ہر ایک اپنے بھائیوں سے ہولی کے تہوار پر خوشی کا اظھار کرتے ہوے رنگولی کے رنگ میں سماء گئے