بلوچی بہترین زبان ہے ہر قوم کو اپنی ثقافت منانے کا حق ہے بلوچ قوم پاکستان کی سوچ اور پہچان ہے، محمد رئیسی

جمعرات 5 مارچ 2015 21:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 مارچ۔2015ء) شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے طلباء و طالبات نے بلوچ ثقافتی دن منایا جس میں بلوچی گانے، ٹیبلوز اور دیگر بلوچی ثقافت کو اجا گر کیا گیا اس موقع پر مہمان خصوصی میونسپل کمشنر ساؤتھ محمد رئیسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچی بہترین زبان ہے ہر قوم کو اپنی ثقافت منانے کا حق ہے بلوچ قوم پاکستان کی سوچ اور پہچان ہے ہمیں خود کو تعلیم کی دولت سے مالامال کر نا ہے اگر ہم ملکی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو تعلیمی میدان میں آنا ہوگا تعلیم کو ہر گھر میں عام کرنا ہمارا قومی فریضہ اور ذمہ داری ہے تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتی معاشرے کی تمام تر برائیوں کا خاتمہ تعلیم سے ہی ممکن ہے بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے طلباء و طالبات نے تعلیم کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے قوموں کی پہچان تعلیم سے ہی وابسطہ ہے پاکستان ہماری سر زمین ہے اس سرزمین کی ترقی و خوشحالی کیلئے بلوچ قوم کو اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کرنا ہوگا اپنے ثقافتی پروگراموں میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کو بھی بلند رکھنا ہوگاتاکہ دیگر قوموں میں یہ تاثر نہ ہوکہ قومیت کی پرچار غلط طریقے سے ہو رہی ہے آج ہمیں اپنے مادر وطن پاکستان کو ہر صورت کسی بھی حالت میں یاد کرنا بھی ضروری ہے دیگر مہمانان میں وائس چانسلر بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری ڈاکٹر آر اے شاہ، اختر بلوچ، ناصر کریم، دوست محمددانش، شکور بلوچ، رمضان بہانبور حبیب حسن بھی شریک تھے بعد ازاں مہمان خصوصی میونسپل کمشنر ساؤتھ محمد رئیسی کی تاج پوشی بھی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :