ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب احمد سومروآج کورنگی صنعتی علاقے کو ملانے والے جام صادق پل کی تعمیر نو کے کام کا سنگ بنیاد رکھیں گے

جمعرات 5 مارچ 2015 21:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 مارچ۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب احمد سومرو جمعہ 6 مارچ کو 12 بجے دن کورنگی صنعتی علاقے کو ملانے والے جام صادق پل کی تعمیر نو کے کام کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جام صادق پل پر کافی عرصے سے شگاف پڑنے اور ٹوٹ پھوٹ کی شکایات سامنے آرہی تھیں تاہم بلدیہ عظمیٰ کراچی وقفے وقفے سے اس پل کی مرمت کا کام انجام دیتی رہی تاہم صنعتکاروں ، تاجروں سمیت عام شہریوں کا مطالبہ تھا کہ جام صادق پل کی تعمیر نو کی جائے گزشتہ دنوں جام صادق پل میں ایک مرتبہ پھر شگاف پڑنے کی شکایت پیدا ہوئی جس پر ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب احمد سومرو نے سخت نوٹس لیتے ہوئے جام صادق پل کی مکمل تعمیر نو کی ہدایت کی اور کہا کہ اس پل کی تعمیر پر بلاتاخیر کام شروع کیا جائے لہٰذا 6 مارچ کو ایڈمنسٹریٹر کراچی جام صادق پل کی تعمیر نو کے کام کا آغاز کریں گے جس کو ڈھائی ماہ کے مختصر عرصے میں تیزی مکمل کرکے ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :