حیدرآباد پریس کلب پر مختلف تنظیموں اور افرا دکے مطالبات کی حمایت میں مظاہرے

جمعرات 5 مارچ 2015 21:04

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) حیدرآباد پریس کلب پر مختلف تنظیموں اور افرا دنے اپنے مطالبات کی حمایت میں الگ الگ مظاہرے کئے۔پاکستان ہیومن رائٹس فورم کی جانب سے اپنے مطالبات کی حمایت میں پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا، جس سے فورم کے چیئرمین محبوب سانگی، سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قاسم سومرو، عبدالغفور پنہور اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ جمہوری حکومت میں عوام کو فائدہ پہنچایا جاتا ہے لیکن موجودہ جمہوری حکومت عوام کو مشکلات میں مبتلا کررہی ہے ، غریب افراد سے روزی روٹی چھینی جارہی ہے اور اب سفری سہولیات بھی ان سے چھینی گئی ہے ۔

لطیف آبا دکے عام شہری، تاجر اور مسافر جو آسانی سے پونے سات نمبر لطیف آباد سے کراچی جاتے تھے انتظامیہ نے مذکورہ وین سروس بند کرواکر شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی عوامی تحریک اور سندھیانی تحریک کے کارکنوں نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے اپنے مطالبات کی حمایت میں احتجاج کیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے دھنی بخش خاصخیلی، علی محمد خاصخیلی، فریدہ کلہوڑو اور دیگر نے بتایا کہ 9سال ہوچکے ہیں معصوم سیانی کا ملزم ریحان لغاری سرعام گھوم رہا ہے اسے ٹنڈوالہیار پولیس گرفتار کرنے کو تیا رنہیں ہے۔

ایگر ی کلچر ل ڈ پا ر ٹمنٹ کی انتظا میہ کا رویہ ملازمین کے ساتھ متعصبانہ ہے ملازمین کے جا ئز مطا لبا ت فو تی ملازمین کے کو ٹہ کے آر ڈ ر ،کچے ملازمین کو مستقل کر نے ملازمین کے جا ئز پر مو شن ، ٹا ئم اسکیل ،سر کا ری مکا نو ں پر قبضہ گیر لو گو ں کے قبضے کے خلاف انتظا میہ نے چپ سادی ہو ئی ہے سندھ حکومت فوری نو ٹس لیتے ہو ئے ملازمین کے جا ئز مطا لبا ت کے سلسلے میں انتظا میہ کو احکا ما ت د ے، یہ با ت اآل سندھ ٹر یڈ یو نینز آر گنا ئز یشن کے ڈ پٹی سیکر یٹر ی محمد اشر ف ر اجپو ت ایگر ی کلچر ل ر یسر چ ایکسٹینشن کے مزدوروں کی جانب سے اپنے مطا لبا ت کے حق میں گا ڑ ی کھا تہ حیدرآباد سے پر یس کلب حیدرآباد تک نکالی جانے والی احتجا جی ر یلی سے خطاب کرتے ہو ئے کہی۔

لینڈ مافیا کے رویئے کیخلاف درگاہ با با غا زی شا ہ جیلا نی شہز اد پو ر کے متو لی علی حسن نے اپنے اہل خا نہ کے ہمر اہ پر یس کلب حیدرآباد کے سامنے احتجا جی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر نو ر محمد ڈ یتھو ،غلام حسین ما سٹر دادا ، پولیس اہلکار ر ستم چانڈ یو، فقیر ٹھا ر و خا ن ،فقیر عثما ن نے کہاکہ علا قہ کی پو لیس کی ملی بھگت سے 80نیم کے در خت 800من پیلو کے در خت کا ٹ کر فر وخت کر دےئے جبکہ درگاہ کی چند ے کی پیٹی اور میری بچی کی شادی کیلئے جمع کئے گئے 47ہزار روپے سے زائد نقدی تالا توڑ کر لے اور در گا ہ کے قبر ستا ن کی بے حر متی کی ہے قبر ستا ن کی مٹی فر وخت کی جا رہی ہے در گا ہ اور قبر ستا ن پر قبضہ کر کے فر وخت کر نا چا ہتے ہیں